سورة القمر - آیت 50

وَمَا أَمْرُنَا إِلَّا وَاحِدَةٌ كَلَمْحٍ بِالْبَصَرِ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور ہمارا حکم صرف ایک بات ہے جیسے آنکھ کی جھپک

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(24) جس طرح اللہ کی تقدیر اس کے بندوں میں نافذ ہوتی رہتی ہے، کوئی چیز اسے روک نہیں سکتی، اسی طرح اس کی مشیت بھی اس کی مخلوقات کے سلسلے میں نافذ ہوتی ہے، کوئی شے حائل نہیں ہو سکتی، اللہ تعالیٰ نے اس آیت کریمہ میں یہی بات بیان فرمائی ہے کہ کسی چیز کے وجود میں آنے کے لئے اس کا ایک حکم کافی ہے، پھر وہ چیز پلک جھپکتے وجود میں آجاتی ہے۔