سورة القمر - آیت 47
إِنَّ الْمُجْرِمِينَ فِي ضَلَالٍ وَسُعُرٍ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
بے شک مجرم لوگ گمراہی اور دیوانگی میں ہیں
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(22) اللہ کے جو سرکش بندے، دنیا میں جرائم و معاصی کا ارتکاب کرتے ہیں، وہ دنیا میں راہ حق سے برگشتہ ہیں اور آخرت میں ان کا ٹھکانا جہنم ہوگا،