سورة القمر - آیت 42
كَذَّبُوا بِآيَاتِنَا كُلِّهَا فَأَخَذْنَاهُمْ أَخْذَ عَزِيزٍ مُّقْتَدِرٍ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
انہوں نے ہماری ساری نشانیاں جھٹلائیں ۔ پھر ہم نے ان کو اس طرح پکڑا جیسے زبردست صاحب قدرت کی پکڑ ہوتی ہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
لیکن فرعون اپنے کبر و غرور کے نشے میں ان سب کا انکار کرتا چلا گیا اور اللہ کی وحدانیت اور اس کی عبودیت کا اقرار کرنے کی اسے توفیق نہیں ہوئی بالآخر اللہ تعالیٰ نے اس کی ایسی سخت گرفت کی جس سے دنیا کی کوئی طاقت اسے بچا نہ سکی اس لئے کہ اللہ کی قادر مطلق ہستی پر کون غالب آسکتا ہے۔