سورة القمر - آیت 35

نِّعْمَةً مِّنْ عِندِنَا ۚ كَذَٰلِكَ نَجْزِي مَن شَكَرَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

یہ نجات ہماری طرف سے مہربانی تھی ۔ ہم اس کو جو شکر کرے یوں جزا دیتے ہیں۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اللہ تعالیٰ ہر زمانے میں اپنے نیک اور شکر گزار بندوں کو ان کے نیک اعمال کا اسی طرح اچھا بدلہ دیا کرتا ہے۔