سورة القمر - آیت 29

فَنَادَوْا صَاحِبَهُمْ فَتَعَاطَىٰ فَعَقَرَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

پھر انہوں نے اپنے رفیق کو پکارا ۔ پھر اس نے ہاتھ چلایا اور کونچیں کاٹیں۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(16) انہوں نے اللہ کے حکم سے روگردانی کی اور قدار بن سالف نامی شخص کو اونٹنی کے قتل کردینے پر ابھارا جو قوم ثمود کا بڑا ہی برا انسان تھا، چنانچہ اس نے پہلے تیر سے اس کی پنڈلی کو زخمی کردیا، پھر اس پر تلوار سے حملہ کر کے اس کے دونوں پاؤں کو مزید زخمی کردیا، پھر اسے ذبح کردیا