سورة القمر - آیت 24

فَقَالُوا أَبَشَرًا مِّنَّا وَاحِدًا نَّتَّبِعُهُ إِنَّا إِذًا لَّفِي ضَلَالٍ وَسُعُرٍ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

پھر کہا کیا ہم ایک آدمی کے جو ہمیں سے ہے تابع ہوجائیں ؟ اس صورت میں تو ہم گمراہی اور دیوانگی میں ہوئے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

انہوں نے کہا : یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ ہم اپنی ہی قوم کے ایک فرد کو رسول مان لیں اور پوری جماعت کو چھوڑ کر اس کی پیروی کرنے لگیں، اللہ کے رسول کو تو انسانوں سے اعلیٰ جنس یعنی فرشتہ ہونا چاہئے۔ اس لئے اگر ہم صالح کی بات مان کر اس کی پیروی کرنے لگیں گے تو حق سے دور اور مجنونوں کی صف میں آجائیں گے۔