سورة القمر - آیت 20

تَنزِعُ النَّاسَ كَأَنَّهُمْ أَعْجَازُ نَخْلٍ مُّنقَعِرٍ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

وہ آدمیوں کو اس طرح اکھاڑتی تھی کہ گویا وہ اکھڑی ہوئی کھجوروں کے تنے ہیں

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

وہ ان کے ایک ایک فرد کو اوپر فضا میں لے جاتی ہے، یہاں تک کہ وہ نظروں سے اوجھل ہوجاتا ہے وہاں سے اسے سر کے بل گراتی، تو وہ زمین پر اتنی سختی کے ساتھ گرتا کہ اس کا سر دھڑ سے الگ ہوجاتا۔