سورة القمر - آیت 4
وَلَقَدْ جَاءَهُم مِّنَ الْأَنبَاءِ مَا فِيهِ مُزْدَجَرٌ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور ان کے پاس خبروں میں سے اس قدر آچکا ہے جس میں کافی تنبیہ ہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(2) اللہ تعالیٰ نے کفار مکہ یا عام کافروں کے لئے قرآن کریم میں اقوام گزشتہ کے بہت سے عبرتناک واقعات بیان کردیئے ہیں، جو ان کی عبرت و نصیحت کے لئے کافی ہیں،