سورة القمر - آیت 2

وَإِن يَرَوْا آيَةً يُعْرِضُوا وَيَقُولُوا سِحْرٌ مُّسْتَمِرٌّ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور اگر یہ لوگ کوئی نشانی دیکھیں تو منہ پھیر لیں اور کہیں کہ جادو ہے جو ہمیشہ سے چلا آتاہے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اسی بات کو اللہ تعالیٰ نے آیت (2) میں بیان فرمایا ہے کہ جب انہوں نے اس معجزے کو مشاہدہ کرلیا تو بجائے اسکے کہ ایمان لے آتے، استکبار میں آ کر اسے ماننے سے انکار کردیا اور کہنے لگے کہ یہ تو بڑا ہی زبردست جادو ہے جو محمد نے ہم پر کردیا ہے۔