سورة النجم - آیت 48

وَأَنَّهُ هُوَ أَغْنَىٰ وَأَقْنَىٰ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور یہ کہ اسی نے غنی کیا اور پونجی دی

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اور وہی جسے چاہتا ہے مالدار بناتا ہے اور جسے چاہتا ہے فقیر ومحتاج بنا دیتا ہے سورۃ الرعد آیت (26) میں آیا ہے : ” وہ جس کے لئے چاہتا ہے روزی کو بڑھا دیتا ہے اور جس کے لئے چاہتا ہے گھٹا دیتا ہے‘ آیت کا دوسرا معنی یہ بیان کیا گیا ہے کہ وہی مالدار بناتا ہے اور وہی ذخیرہ اندوزی کے لئے مال دیتا ہے