سورة النجم - آیت 27

إِنَّ الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ لَيُسَمُّونَ الْمَلَائِكَةَ تَسْمِيَةَ الْأُنثَىٰ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے وہ فرشتوں کے (ف 3) عورتوں کے سے نام رکھتے ہیں

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(17) مشرکین مکہ جو بعث بعد الموت اور یوم آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ہیں، ان کا ایک بہت بڑا جرم یہ ہے کہ وہ فرشتوں کو اللہ کی بیٹیاں بتاتے ہیں۔