سورة النجم - آیت 22

تِلْكَ إِذًا قِسْمَةٌ ضِيزَىٰ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

یہ تو بہت بھونڈی تقسیم ہے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

تو پھر یہ کہاں کا انصاف ہے کہ جن جھوٹے معبودوں کو تم اللہ کا شریک بتاتے ہو، انہیں مؤنث بتاتے ہو۔