سورة النجم - آیت 16
إِذْ يَغْشَى السِّدْرَةَ مَا يَغْشَىٰ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
جب چھارہا تھا اس بیری پر جو کچھ کہ چھارہا تھا۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
نبی کریم (ﷺ) نے دیکھا کہ بے شمار روحیں اور فرشتے اس درخت پر ٹوٹے پڑ رہے تھے، اور اس کے اردگرد منڈلاتے پھرتے تھے۔