سورة الطور - آیت 33
أَمْ يَقُولُونَ تَقَوَّلَهُ ۚ بَل لَّا يُؤْمِنُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
کیا وہ کہتے ہیں کہ اس نے قرآن بنا لیا ہے ؟ کوئی نہیں بلکہ وہ ایمان نہیں لاتے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا : ان کی سرکشی تو بہت زیادہ آگے بڑھ گئی ہے، کہتے ہیں کہ قرآن محمد کا کلام ہے، اس نے اسے اپنی طرف سے گھڑ لیا ہے، بلکہ بات اس سے بھی آگے جا چکی ہے، دراصل یہ متضاد باتیں وہ اس لئے کرتے ہیں کہ وہ کافر ہیں، نہ اللہ پر ایمان رکھتے ہیں اور نہ رسول کریم (ﷺ) کی نبوت کی تصدیق کرتے ہیں، اسی لئے اس طرح کی افترا پردازی کرتے ہیں۔