سورة الطور - آیت 31

قُلْ تَرَبَّصُوا فَإِنِّي مَعَكُم مِّنَ الْمُتَرَبِّصِينَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

تو کہہ منتظر رہو میں بھی تمہارے ساتھ منتظر ہوں۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اللہ تعالیٰ نے نبی کریم (ﷺ) کی زبانی ان کو کور مغزی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ ٹھیک ہے، پھر تم میری موت کا انتظار کرو، اور وہ میں بھی تمہارے بارے میں اللہ کے فیصلے کا انتظار کرتا ہوں۔