سورة الطور - آیت 30

أَمْ يَقُولُونَ شَاعِرٌ نَّتَرَبَّصُ بِهِ رَيْبَ الْمَنُونِ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

کیا وہ کہتے ہیں کہ شاعر ہے ہم اس کی نسبت گردش زمانہ کے منتظر ہیں۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(14) مشرکین مکہ کبھی کہتے کہ محمد ایک شاعر ہے، جیسے بلاد عربیہ میں بڑے بڑے شعراء گذر چکے ہیں یہ بھی چند سالوں تک ہمیں اپنی شاعری سناتا رہے گا، پھر عمر طبیعی کو پہنچ کر مر جائے گا اور قصہ تمام ہوجائے گا۔