سورة الطور - آیت 28

إِنَّا كُنَّا مِن قَبْلُ نَدْعُوهُ ۖ إِنَّهُ هُوَ الْبَرُّ الرَّحِيمُ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

ہم تو پہلے ہی اسے پکارتے تھے ۔ بےشک وہی احسان کرنے والا مہربان ہے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

ہم روز قیامت آنے سے پہلے دنیا میں صرف اسی کی عبادت کرتے تھے، اسی کے سامنے گڑ گڑاتے تھے کہ ارحم الراحمین تو ہمیں جہنم کے عذاب سے نجات دے دے اور جنت میں داخل کر دے تو اس نے ہماری دعا قبول کرلی، اس لئے کہ جو اسے پکارتا ہے وہ اس کی ضرور سنتا ہے اور اس پر ضرور احسان کرتا ہے اور جو صرف اسی کی عبادت کرتا ہے اور اس کے عذاب سے خائف رہتا ہے، اس پر رحم کرتے ہوئے صراط مستقیم پر چلنے کی توفیق ضرور دیتا ہے۔