سورة الطور - آیت 23

يَتَنَازَعُونَ فِيهَا كَأْسًا لَّا لَغْوٌ فِيهَا وَلَا تَأْثِيمٌ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

وہاں وہ ایک دوسرے (ف 1) سے پیالے جھپٹ لیتے ہیں نہ اس (کے سرور) میں بےہودہ گونی ہے اور نہ گناہ۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

وہ لوگ ایک دوسرے کو شراب سے بھرے جام دیں گے، جسے پی کر بدمست نہیں ہوں گے، نہ زبان سے نازیبا اور فحش کلمات نکالیں گے اور نہ ہی اسے پی کر بہکیں گے اور نہ گناہ کا ارتکاب کریں گے، جیسا کہ دنیا والے دنیا کی حرام شراب پی کر بہکتے ہیں، فحش بکتے ہیں اور دوسروں کی عزت پر دست درازی کرتے ہیں۔