سورة الطور - آیت 17
إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي جَنَّاتٍ وَنَعِيمٍ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
بے شک متقی لوگ (ف 1) باغوں اور نعمتوں میں ہوں گے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(8) قرآن کریم کے عام قاعدہ کے مطابق اہل جہنم کا انجام بدبیان کئے جانے کے بعد اہل جنت کے لئے تیار نعمتوں کا ذکر کیا جا رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ دنیا میں شرک و معاصی سے بچنے والے قیامت کے دن جنتوں اور باغوں میں ہوں گے، اور ان کے لئے کبھی نہ ختم ہونے والی نعمتیں ہوں گی،