سورة الطور - آیت 16

اصْلَوْهَا فَاصْبِرُوا أَوْ لَا تَصْبِرُوا سَوَاءٌ عَلَيْكُمْ ۖ إِنَّمَا تُجْزَوْنَ مَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اس میں گھسو ۔ صبر کرو یا نہ صبر کرو ۔ تم کو برابر ہے ، تمہیں وہی بدلہ ملے گا ۔ جو تم (ف 1) کرتے تھے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(7) اب تو وہ حقیقت جس کا تم دنیا میں انکار کرتے تھے تمہاری آنکھوں کے سامنے ہے اب جہنم میں داخل ہوجاؤ اور اس کے عذاب کی سختیوں کو جھیلو، صبر کرو یا نہ کرو، دونوں ہی حال برابر ہے، بہرحال اب نار جہنم سے چھٹکارا نہیں ہے، تم نے اپنے رب کا انکار کیا تھا اور زمین کو گناہوں سے بھر دیا تھا تو یہ عذاب تمہاری انہی بداعمالیوں کا نتیجہ ہے۔