سورة الطور - آیت 11
فَوَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
سو اس دن جھٹلانے والوں کے لئے خرابی ہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
وہ اللہ اس کے رسول اور اس کے قرآن کی تکذیب کرنے والوں کے لئے بڑی ہی ہلاکت و بربادی کا دن ہوگا، یا جہنم میں ان کا ٹھکانا ” ویل“ نام کی وادی ہوگی۔