سورة الطور - آیت 10

وَتَسِيرُ الْجِبَالُ سَيْرًا

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور پہاڑ چلتے پھریں گے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اور پہاڑ اپنی جگہوں سے ہٹ جائیں گے، بادلوں کی طرح چلنے لگیں اور غبار بن کر اڑنے لگیں گے اور جس دن آسمانوں اور پہاڑوں کی یہ کیفیت ہوگی،