سورة الذاريات - آیت 60
فَوَيْلٌ لِّلَّذِينَ كَفَرُوا مِن يَوْمِهِمُ الَّذِي يُوعَدُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
سو کافروں کے لئے ان کے اس دن سے جس کا انہیں وعدہ دیا گیا ہے ۔ خرابی ہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اسی لئے آیت (60) میں کہا گیا ہے کہ جس عذاب کے دن کا ان سے وعدہ کیا گیا ہے وہ کافروں کے لئے ہلاکت و بربادی کا دن ہوگا، مفسرین لکھتے ہیں کہ اسے مراد یا تو روز قیامت ہے، یا غزوہ بدر جب مشرکین مکہ کے کشتوں کے پشتے لگ گئے تھے، مفسر ابوالسعود نے پہلی رائے کو ترجیح دی ہے۔ وباللہ التوفیق