سورة الذاريات - آیت 58
إِنَّ اللَّهَ هُوَ الرَّزَّاقُ ذُو الْقُوَّةِ الْمَتِينُ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
اللہ جو ہے بےشک وہی روزی دینے والا صاحب قوت زبردست ہے
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
وہی سب کو روزی دیتا ہے اور اس کی قوت ایسی زبردست اور ناقابل شکست ہے کہ آسمان و زمین میں کوئی چیز اسے عاجز نہیں بنا سکتی ہے۔