سورة الذاريات - آیت 54

فَتَوَلَّ عَنْهُمْ فَمَا أَنتَ بِمَلُومٍ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

سو تو ان سے منہ موڑ لے اب تجھ پر ملامت نہیں ہے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اسی لئے آیت (54) میں اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی (ﷺ) کو نصیحت کی کہ آپ ان کے ساتھ نہ الجھئے، آپ نے اپنا کام کردیا، اب آپ عند اللہ قابل ملامت نہیں ہیں، اس لئے کہ آپ نے اپنی ذمہ داری پوری کردی۔ امام شوکانی لکھتے ہیں کہ یہ حکم آیت جہاد کے ذریعہ منسوخ ہوچکا ہے۔