سورة الذاريات - آیت 52

كَذَٰلِكَ مَا أَتَى الَّذِينَ مِن قَبْلِهِم مِّن رَّسُولٍ إِلَّا قَالُوا سَاحِرٌ أَوْ مَجْنُونٌ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اسی طرح ان سے پہلوں کے پاس بھی جب کبھی کوئی رسول آیا ۔ اسی کی نسبت انہوں نے یہی کہا کہ جادوگر ہے یا دیوانہ

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(21) نبی کریم (ﷺ) کو تسلی دی جا رہی ہے کہ آپ کی قوم اگر آپ کو ساحر و مجنون کہتی ہے تو اس سے دل برداشتہ نہ ہوں کیونکہ کافر قوموں کا ہمیشہ یہی شیوہ رہا ہے کہ جب بھی ان کے پاس اللہ کی طرف سے کوئی رسول آیا تو اسے جادوگر اور پاگل کہا۔