سورة الذاريات - آیت 41

وَفِي عَادٍ إِذْ أَرْسَلْنَا عَلَيْهِمُ الرِّيحَ الْعَقِيمَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور قوم عاد میں بھی نشانیاں ہیں جب ہم نے ان پر خیر سے خالی (تیز) ہوا بھیجی۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(16) قوم عاد، یعنی قوم ہود (علیہ السلام) کی ہلاکت بھی اپنے اندر نشان عبرت رکھتی ہے، جب ان کی سرکشی حد سے متجاوز ہوگئی تو اللہ تعالیٰ نے انہیں ہلاک کرنے کے لئے ایک ایسی تیز و تند ہوا کو ان پر مسلط کردیا جس میں کسی طرح کی کوئی خیر نہیں تھی، یعنی اللہ نے وہ ہوا چلائی ہی تھی صرف قوم عاد کو ہلاک کرنے کے لئے