سورة الذاريات - آیت 40
فَأَخَذْنَاهُ وَجُنُودَهُ فَنَبَذْنَاهُمْ فِي الْيَمِّ وَهُوَ مُلِيمٌ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
پھر ہم نے اسے اور اس کے لشکریوں کو پکڑا اور انہیں دریا میں پھینک دیا اور وہ قابل ملامت تھا۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(15) اللہ تعالیٰ نے یہاں پر موسیٰ اور فرعون کے واقعات کو مختصر کرتے ہوئے فرمایا کہ جب اس کی سرکشی انتہا کو پہنچ گئی اور اس کے ایمان لانے کی کوئی امید باقی نہ رہی تو ہم نے اسے اور اس کے لشکر کو سمندر میں ڈبودیا، درانحالیکہ اس کے سارے کرتوت قابل ملامت تھے، اس نے ربوبیت کا دعویٰ کیا، اللہ کا انکار کیا اور سرکشی اور کبر و غرور کی آخری حدوں کو پہنچ گیا۔