سورة الذاريات - آیت 35

فَأَخْرَجْنَا مَن كَانَ فِيهَا مِنَ الْمُؤْمِنِينَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

پھر وہ اس بستی میں جتنے ایماندار تھے ان کو ہم نے وہاں سے نکال دیا۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

چنانچہ اللہ تعالیٰ نے لوط (علیہ السلام) اور ان کے گھر والوں کو وہاں سے نکل جانے کا حکم دے دیا، تاکہ وہ عذاب کی لپیٹ میں نہ آئیں