سورة الذاريات - آیت 25

إِذْ دَخَلُوا عَلَيْهِ فَقَالُوا سَلَامًا ۖ قَالَ سَلَامٌ قَوْمٌ مُّنكَرُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

جب وہ اس کے پاس آئے تو بولے کہ سلام ۔ وہ بولا سلام یہ اجنبی لوگ ہیں۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

جب وہ ابراہیم کے پاس پہنچے تو انہوں نے سلام کیا، ابراہیم (علیہ السلام) نے ان کے سلام کا جواب دیا اور کہا کہ میں آپ لوگوں کو نہیں پہچانتا ہوں، اپنا تعارف کرائیے تاکہ معلوم ہو کہ آپ لوگ کون ہیں،