سورة الذاريات - آیت 23
فَوَرَبِّ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ إِنَّهُ لَحَقٌّ مِّثْلَ مَا أَنَّكُمْ تَنطِقُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
سو آسمان اور زمین کے رب کی قسم کہ یہ کلام حق ہے جیسا کہ تم بولتے ہو۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(10) اللہ تعالیٰ نے اپنی ذات کی قسم کھا کر کفار مکہ کو یقین دلانا چاہا ہے کہ قیامت، بعث بعد الموت اور جزا و سزا امر یقینی ہے، اس میں ذرا بھی شبہ کی گنجائش نہیں ہے، جیسے تمہیں اپنی زبان سے نکلے ہوئے الفاظ و کلمات پر یقین ہوتا ہے کہ وہ الفاظ تمہاری زبان سے نکلے ہیں، اسی طرح وقوع قیامت اور جزا و سزا کے لئے حساب کا ہونا یقینی ہے۔