سورة الذاريات - آیت 21

وَفِي أَنفُسِكُمْ ۚ أَفَلَا تُبْصِرُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور خود تمہارے اندر بھی پھر کیا تم کو سوجھ نہیں ؟۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(8) انسان کی تخلیق میں بھی بہت سی نشانیاں ہیں، جن میں غور و فکر آدمی کو خالق کائنات کے وجود اور اس کی وحدانیت کے اعتراف پر مجبور کرتا ہے، باپ کا نطفہ رحم مادر میں قرار پاتا ہے، پھر مختلف مراحل سے گذر کر بچہ پیدا ہوتا ہے، پھر بڑا ہوتا ہے، بوڑھا ہوتا ہے اور ایک دن دنیا سے رخصت ہوجاتا ہے، اللہ تعالیٰ اسے قوت گویائی، قوت سماعت، قوت بینائی اور قوت عقل و احساس سے نوازتا ہے، اس کے جسم کا ہر عضو الگ الگ کام کرتا ہے اور پھر انسانوں کی مختلف قسمیں ہوتی ہیں، رنگ و زبان اور عقل و کفر کے اعتبار سے دنیا میں بے شمار قسم کے لوگ ہوتے ہیں، ان تمام باتوں میں فکر و تدبر آدمی کو اس نتیجہ پر پہنچاتا ہے کہ ان کا خالق ضرور ہے جو قادر مطلق اور وحدہ لاشریک ہے۔