سورة الذاريات - آیت 18

وَبِالْأَسْحَارِ هُمْ يَسْتَغْفِرُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور صبح کے وقتوں میں معافی مانگتے تھے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اور جب صبح کے وقت اٹھتے تھے تو نیند کی قلت اور نماز تہجد کی کثرت کے باوجود، انہیں احساس ہوتا تھا کہ جیسے ان کے گناہ اور جرائم بہت ہیں، اسی لئے توبہ اور استغفار میں لگ جاتے تھے