سورة الذاريات - آیت 14

ذُوقُوا فِتْنَتَكُمْ هَٰذَا الَّذِي كُنتُم بِهِ تَسْتَعْجِلُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اپنی شرارت کا مزہ چکھو ، یہ وہ ہے جسے تم جلد مانگتے تھے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(5) ان جہنمیوں سے کہا جائے گا کہ اب چکھو اس عذاب کا مزا جس کا تم بطور استہزاء مطالبہ کیا کرتے تھے، بلکہ وقت سے پہلے اس کے آنے کی تم جلدی مچاتے تھے۔