سورة الذاريات - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

(شروع) اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

سورۃ الذاریات مکی ہے، اس میں ساٹھ آیتیں ہیں اور تین رکوع ہیں تفسیر سورۃ الذاریات نام : پہلی آیت کا پہلا کلمہ وَالذَّارِيَاتِ Ĭہے، یہی اس کا نام رکھ دیا گیا ہے۔ زمانہ نزول : قرطبی نے لکھا ہے کہ تمام علمائے تفسیر کے نزدیک اس کا زمانہ نزول مکی دور ہے، ابن عباس اور ابن الزبیر (رض) سے یہی مروی ہے۔