سورة ق - آیت 43
إِنَّا نَحْنُ نُحْيِي وَنُمِيتُ وَإِلَيْنَا الْمَصِيرُ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
ہم جو ہیں ہم ہی مارتے اور جلاتے ہیں اور ہماری ہی طرف پھر لوٹ کر آنا ہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(32) اس آیت کریمہ میں بھی اللہ نے بعث بعد الموت کو ایک اٹل حقیقت بتایا ہے اور فرمایا ہے کہ ہم ہی تمام مخلوقات کو پہلی بار پیدا کرتے ہیں اور مرنے کے بعد دوبارہ انہیں زندہ کریں گے اور انہیں دوبارہ پیدا کرنا ہمارے لئے زیادہ آسان ہے۔ اور سب کو دوبارہ زندہ ہو کر ہمارے پاس ہی لوٹ کرآنا ہے اور اپنے کئے کی انہیں جزا یا سزا پانی ہے۔