سورة ق - آیت 37

إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَذِكْرَىٰ لِمَن كَانَ لَهُ قَلْبٌ أَوْ أَلْقَى السَّمْعَ وَهُوَ شَهِيدٌ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

بے شک اس میں اس شخص کے لئے نصیحت ہے ۔ جس کے اندر دل ہے یا دل لگا کر کان لگائیے (ف 1)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

یہی حال مشرکین مکہ کا بھی ہوگا کہ اگر یہ لوگ یونہی مسلسل نبی کریم (ﷺ) کی تکذیب کرتے رہے، تو اللہ کا عذاب انہیں اپنی گرفت میں لے لے گا، اور اس سے راہ فرار اختیار نہیں کرسکیں گے۔