سورة ق - آیت 31
وَأُزْلِفَتِ الْجَنَّةُ لِلْمُتَّقِينَ غَيْرَ بَعِيدٍ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور بہشت متقیوں کے قریب کی جائے گی دور نہ ہوگی۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(23) قیامت کے دن کافروں کا حال بیان کئے جانے کے بعد اب مومنوں کا حال بیان کیا جا رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اس دن جنت متقیوں کے بالکل قریب کردی جائیگی، اتنی قریب کہ میدان محشر سے ہی اس کا نظارہ کریں گے اور ان نعمتوں کا مشاہدہ کریں گے جنہیں دنیا میں نہ کسی آنکھ نے دیکھا تھا، نہ کسی کان نے سناتھا اور نہ کسی انسان کے دل نے ان کا تصور کیا تھا۔