سورة ق - آیت 26

الَّذِي جَعَلَ مَعَ اللَّهِ إِلَٰهًا آخَرَ فَأَلْقِيَاهُ فِي الْعَذَابِ الشَّدِيدِ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

جس نے اللہ کے ساتھ اور معبود ٹھہرایا تو تم دونوں اسے سخت عذاب میں ڈال دو

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(18) اور اس کی سب سے بدترین صفت یہ تھی کہ وہ اللہ کے ساتھ دوسرے معبودوں کی بھی پرستش کرتا تھا، اس لئے اے سائق و شاہد فرشتو ! اسے جہنم کی اس کھائی میں ڈال دو جس کا عذاب بہت ہی شدید ہے۔