سورة آل عمران - آیت 175

إِنَّمَا ذَٰلِكُمُ الشَّيْطَانُ يُخَوِّفُ أَوْلِيَاءَهُ فَلَا تَخَافُوهُمْ وَخَافُونِ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

یہ جو ہے سو شیطان ہے کہ تمہیں اپنے دوستو ! سے ڈراتا ہے سو تم ان سے نہ ڈرو اور مجھ سے ڈرو ، اگر ایمان دار ہو ۔(ف ١)

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اس آیت میں اللہ نے نصیحت کی ہے کہ اے مسلمانو ! شیطان اپنے اولیاء اور پیرو کاروں کا تمہیں خوف دلاتا ہے۔ لیکن تمہیں ان سے نہیں ڈرنا چاہئے، اس لیے کہ مسلمان تو صرف اللہ سے ڈرتا ہے۔