سورة ق - آیت 21

وَجَاءَتْ كُلُّ نَفْسٍ مَّعَهَا سَائِقٌ وَشَهِيدٌ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور ہر شخص آئے گا ، اس کے ساتھ ایک ہانکنے والا اور ایک گواہ ہوگا

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(13) نفخ صور کے بعد ہر آدمی کے پیچھے دو فرشتے لگ جائیں گے، ایک اسے میدان محشر کی طرف ہانکے گا اور دوسرا فرشتہ اس کے نیک اور برے اعمال کی گواہی دے رہا ہوگا حسن، قتادہ اور مجاہد کا یہی قول ہے اور ضحاک کہتے ہیں کہ ہانکنے والا تو فرشتہ ہوگا اور شاہد اس آدمی کے ہاتھ پاؤں ہوں گے۔