سورة ق - آیت 20

وَنُفِخَ فِي الصُّورِ ۚ ذَٰلِكَ يَوْمُ الْوَعِيدِ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور نرسنگا پھونکا جائے گا ۔ یہ عذاب کے وعدہ کا دن ہے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(12) جس دن اسرافیل (علیہ السلام) بعث بعد الموت کا صور پھونک دیں گے اور سارے لوگ گھبرا کر میدان محشر کی طرف دوڑ پڑیں گے، وہی کافروں کے عذاب کا دن ہوگا اور اگرچہ وہ دن مومنوں کے ساتھ کئے گئے وعدہ جنت کی تکمیل کا بھی ہوگا، لیکن کافروں کے لئے تیار کئے گئے عذاب جہنم کی ہولناکی بیان کرنے کے لئے صرف عذاب کا ذکر آیا ہے۔