سورة ق - آیت 19

وَجَاءَتْ سَكْرَةُ الْمَوْتِ بِالْحَقِّ ۖ ذَٰلِكَ مَا كُنتَ مِنْهُ تَحِيدُ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور موت کی بیہوشی جس کا آنا یقینی ہے آکر رہے گا یہ وہ ہے جس سے تو بدکتا تھا۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(11) بالآخر دنیا سے اس کے رخصت ہونے کا وقت آجاتا ہے اور موت کی سختی اس پر طاری ہوجاتی ہے اور بعث بعدالموت اور روز قیامت کے جزا و سزا کا نقشہ اس کی آنکھوں کے سامنے پھر جاتا ہے اور جن حقائق کا وہ انکار کرتا تھا ان سے پردہ اٹھ جاتا ہے اور اس وقت اس سے کہا جاتا ہے کہ یہی وہ موت ہے جس سے تم راہ فرار اختیار کرتے تھے۔