سورة محمد - آیت 17

وَالَّذِينَ اهْتَدَوْا زَادَهُمْ هُدًى وَآتَاهُمْ تَقْوَاهُمْ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور جنہوں نے ہدایت پائی وہ ان کی اور ہدایت بڑھاتا ہے اور انہیں ان کی پرہیزگاری عطا کرتا ہے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

ان منافقین کے برعکس جن صحابہ کرام نے راہ حق کو اپنایا، اللہ پر ایمان لائے، اور عمل صالح کیا، انہیں اللہ نے اتباع حق کی مزید توفیق دی اور تقویٰ والی زندگی گذارنے پر ان کی مدد فرمائی، یعنی انہیں علم نافع اور عمل صالح کی توفیق سے نوازا۔