سورة محمد - آیت 11
ذَٰلِكَ بِأَنَّ اللَّهَ مَوْلَى الَّذِينَ آمَنُوا وَأَنَّ الْكَافِرِينَ لَا مَوْلَىٰ لَهُمْ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
یہ اس لئے کہ ایمانداروں کا رفیق اللہ ہے اور کافروں کا کوئی رفیق نہیں۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اور اللہ نے اپنے مومن و مجاہد بندوں کو فتح و کامرانی کی جو خوشخبری دی ہے اور اہل کفر و شرک کے لئے دونوں جہان میں جس ذلت و رسوائی کی خبر دی ہے، اس کا سبب یہ ہے کہ وہ قادر مطلق ہر حال میں مومنوں کا یارو مددگار ہوتا ہے، جبکہ کافروں کا کوئی مددگار نہیں ہوتا، اور جسے اللہ چھوڑ دے اس کی کون مدد کرسکتا ہے۔