سورة محمد - آیت 9

ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمْ كَرِهُوا مَا أَنزَلَ اللَّهُ فَأَحْبَطَ أَعْمَالَهُمْ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

یہ اس لئے کہ جو اللہ نے نازل کیا ۔ انہوں نے اسے پسند نہ رکھا ۔ سو اللہ نے ان کے اعمال (ف 3) اکارت کردیئے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

ان کے ساتھ اللہ کا یہ برتاؤ اس لئے ہوگا کہ انہوں نے قرآن کریم سے نفرت کی، اور اس میں بیان کردہ احکام کو پس پشت ڈال دیا، اس لئے اللہ ان کے ان تمام اعمال کو ضائع کر دے گا جو بظاہر اچھے ہوں گے، اس لئے کہ کافر کا کوئی بھی عمل قابل قبول نہیں ہوتا ہے، اور اوندھے منہ جہنم میں ڈال دیئے جائیں گے۔