سورة الأحقاف - آیت 25
تُدَمِّرُ كُلَّ شَيْءٍ بِأَمْرِ رَبِّهَا فَأَصْبَحُوا لَا يُرَىٰ إِلَّا مَسَاكِنُهُمْ ۚ كَذَٰلِكَ نَجْزِي الْقَوْمَ الْمُجْرِمِينَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اپنے رب کے حکم سے ہر شئے کو اکھاڑ مارتی پھر وہ ایسے ہوگئے کہ سوائے ان کے مکانوں کے کوئی نظر نہ آتا تھا گنہگاروں کو ہم یوں سزا دیا کرتے ہیں۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
آیت (25) کے آخر میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ یہ انجام بد قوم عاد ہی کے ساتھ خاص نہیں تھا، بلکہ جو لوگ بھی شرک و معاصی کا ارتکاب کریں گے اور سرکشی کی راہ اختیار کریں گے، چاہے وہ اہل مکہ ہوں یا دوسرے لوگ، ان کا بھی ایسا ہی انجام ہوگا۔