سورة الأحقاف - آیت 16

أُولَٰئِكَ الَّذِينَ نَتَقَبَّلُ عَنْهُمْ أَحْسَنَ مَا عَمِلُوا وَنَتَجَاوَزُ عَن سَيِّئَاتِهِمْ فِي أَصْحَابِ الْجَنَّةِ ۖ وَعْدَ الصِّدْقِ الَّذِي كَانُوا يُوعَدُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

یہی وہ لوگ ہیں جن سے ہم ان کے عمدہ سے عمدہ عملوں کو جو انہوں نے کئے ہیں قبول کرتے اور ان کی برائیوں سے درگزر کرتے وہ جنت کے لوگوں میں ہیں ۔ اس سچے وعدہ کے موافق جو انہیں دیا گیا تھا۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

آیت (16) میں مذکور بالا نیک صفت انسانوں کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ وہ ان کے نیک اعمال کو قبول فرمائے گا انہیں بہت ہی اچھا بدلہ دے گا اور توبہ کرلینے کی وجہ سے ان کے گناہ معاف کر دے گا اور ان کے نام اہل جنت کی فہرست میں لکھ دیئے جائیں گے۔ اللہ کا یہ وہ سچا وعدہ ہے جو ان سے دنیا میں انبیاء و رسل کی زبانی کیا جاتا تھا۔