سورة الأحقاف - آیت 14
أُولَٰئِكَ أَصْحَابُ الْجَنَّةِ خَالِدِينَ فِيهَا جَزَاءً بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
وہ بہشت کے لوگ ہیں اس میں ہمیشہ رہیں گے ۔ بدلہ ان کے اعمال کا۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
ان کا ٹھکانا جنت ہوگا، جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے اور یہ بہترین انجام ان کے نیک اعمال کا بدلہ ہوگا۔ مفسرین لکھتے ہیں کہ آیت (13) میں لفظ ” ثم“ اس بات کی دلیل ہے کہ عقیدہ توحید کے بعد ہی عمل صالح کا اعتبار ہوتا ہے۔