سورة الجاثية - آیت 37
وَلَهُ الْكِبْرِيَاءُ فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۖ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
اور آسمانوں اور زمین میں اسی کو بڑائی ہے اور وہی غالب حکمت والاہے
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
اسی لئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ لوگو ! ساری تعریفیں اس اللہ کے لئے ہیں جو آسمانوں اور زمین کا رب ہے اور جو سارے جہان کا رب ہے، اس لئے تم اسی کی تعریف بیان کرو نہ کہ بتوں اور جھوٹے معبودوں کی اور سنو ! آسمانوں اور زمین میں ہر بڑائی اور ہر کبریائی اسی کے لئے سزا وار ہے، اس لئے کہ وہ زبردست اور ہر چیز پر غالب ہے اور اپنے تمام اعمال و تصرفات میں نہایت ہی حکیم و دانا ہے، اس کا کوئی عمل حکمت سے خالی نہیں ہوتا۔ وباللہ التوفیق